مسائلِ طوافِ وداع
سوال: طوافِ وداع کن خواتین پرواجب ہے ؟
جواب: طوافِ وداع آفاقیہ یعنی میقات سے باہرکے رہنے والی خواتین پر واجب ہے خواہ حجِ افراد کیا ہو یا قران یا تمتع ، بشرطیکہ عاقلہ بالغہ ہوں ، اوراہلِ حرم، اہلِ حل، اہلِ میقات اور حائض ، نفساء و مجنونہ اور نابالغہ پر واجب نہیں، اور فائتۃ الحج یعنی جس خاتون کا حج فوت ہوگیا ہو یا محصرہ یعنی جو حج سے روک دی گئی ہو اس پر بھی واجب نہیں ۔ (غنیۃ الناسک :۱۹۰)
سوال: ایک خاتون نے طوافِ زیارت کر لیا اور حج کے دیگر افعال بھی ادا کر لئے مگر ابھی طوافِ وداع باقی ہے اور اس کو حیض شروع ہوگیا ، اور قافلہ روانہ ہونے لگا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: اس حالت میں طوافِ وداع اس کےلئے معاف ہے بغیر طواف کے قافلے کے ساتھ روانہ ہو سکتی ہے۔ (شرح اللباب۲۵۳)