مراہق محرم کےساتھ سفر کرسکتی ہےیا نہیں
سوال: کتنی عمر کا بچہ مراہق تصور ہو گا ۔ اور مراہق محرم کے ساتھ سفر جائز ہے یا نہیں؟
جواب: فقہاء کرام نےبارہ سال سےپندرہ سال تک کےبچے کومراہق شمار کیا ہے، اگر مراھق سوجھ بوجھ رکھتا ہو تو اسکے ساتھ سفر جائزہے بشرطیکہ اس میں بلوغ کی کوئی علامت نہ پائی جائے ۔ اگر علامتِ بلوغ پائی جاتی ہے تو وہ بالغ ہے بالغ محرم کے ساتھ تو سفر جائز ہے ہی ، ہاں اگر بالغ محرم فاسق ہو اس سے اطمئنان نہ ہو تو اس کے ساتھ سفر نہ کرے ۔ اور محرم سوجھ بوجھ رکھنے والے مراہق کے ساتھ سفر جائز ہے ۔ شرح فتح القدیر میں ہے۔ ولا تسافر مع عبدها و المحرم غیر المراهق بخلاف المراهق و حدہ ثلاثة عشر أو اثنتا عشر سنة .
( فتح القدیر جزء ۹ص ۴۷۰ فصل علی الزوج أن یسکنها فی دار )