احرام باندھنےسےپہلےاگرمیاں بیوی ساتھ ہوں توصحبت کرنااورپھرغسل کرنامسنون ہے
سوال:سناہے کہ احرام باندھنے سے پہلے میاں بیوی کا صحبت کرنا مسنون ہے، کیا یہ بات صحیح ہے ؟
جواب : جی ہاں احرام باندھنے سے پہلے اگر بیوی ساتھ ہو اور کوئی عذر اور کوئی مانع نہ ہو تو صحبت کرنا مسنون اورمستحب ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے۔ طیبت رسول اللہ ﷺ فطاف فی نساءہ ثم أصبح محرماً . (صحیح مسلم ج۶/۱۵۴)
قال الحافظ فی شرحه للحدیث المذکور والمراد بالطواف الجماع )(انظرفتح الباری ۳ /۳۹۸)
ترجمہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی اس کے بعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس تشریف لے