اشیاء کو بقدر ضرورت فروخت کرکے فوراًحج کرنا ضروری ہے ؟
جواب : زرعی جائداد، مکانات وغیرہ حوائج اصلیہ سے زائد ہوں تو ان کو فروخت کرکے فوراًحج کرنا فرض ہے اور زیور حوائج اصلیہ سے نہیں ،بلکہ تین جوڑے کپڑوں سے زائد لباس بھی ضرورت میں داخل نہیں ، کما فی أضحیة الشامىة ۔آج کل لڑکیوں کو جہیز میں ضرورت سے زائد اتنا سامان دیا جاتا ہے کہ اُن پر حج فرض ہوجاتا ہے اگر اسی سال حج کیلئے نقد روپیہ نہ ہو تو( زائد) سامان بیچ کر حج کرنا فرض ہے تاخیر کرنا گنا ہ ہے ۔ (احسن الفتاوی ج۴/۵۲۶)
فائدہ: اپنے خرچہ کے علاوہ محرم کا خرچ بھی ہو تو تب حج فرض ہو گا ورنہ نہیں کما فی ردالمحتارج۱/۲۳۴۔
ایسی عورت کے حج کا حکم جس کی ملکیت میں مکان ہے اور اس کے اخراجات شوہر اُٹھاتاہے
سوال: ایک عورت جس کے نان و نفقہ کی ذمہ داری اس کا شوہر