اپنے ایام کی تاریخوں کا اندازہ خود لگاسکتی ہیں۔
مسائل متعلقہ طوافِ زیارت
سوال : طوافِ زیارت کے متعلق بیان فرمائیں کہ وہ حج کے اعمال میں کیا حیثیت رکھتا ہے ؟
جواب: طوافِ زیارت حج کے ارکان میں سے ہےجسکا کرنا لازمی ہے ۔
سوال: کیا طوافِ زیارت کے دیگر نام بھی ہیں ؟
جواب:طوافِ زیارت کے متعدد نام ہیں ان میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں :(۱) طواف ِرکن (۲) طوافِ زیارت (۳) طوافِ افاضۃ (۴) طوافِ فرض (۵) طوافُ الحج وطواف یوم النحر۔
و یسمی طواف الرکن و الإفاضة، و طواف الحج ، و طواف الفرض و طواف یوم النحر:لکون وقوعه فیه أفضل . ( مناسک ملا علی قاری ص۱۴۲)
سوال: طوافِ زیارت کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے ۔