صفا مروہ کے درمیان کا حصہ جہاں سعی کی جاتی ہے وہ )مسجدِحرام سے خارج ہے۔و لا یجب فیه الطهارۃ عن الجنابة و الحیض، سواء کان سعي عمرۃ أو حج، لأنه تؤدی لا فی المسجد الحرام . ( غنية الناسک ص۱۳۴)
وضاحت: سعی طواف کے تابع ہے ،اگرطواف کرنے کے بعد حیض شروع ہوا تو سعی کرنا درست ہے ، اور اگر طواف سے پہلے حیض شروع ہوگیا تو سعی درست نہیں۔
خواتین کیلئے مسائلِ رمی
سوال: خواتین کے لئے رمی کا کونسا وقت مناسب ہے؟
جواب: خواتین کو رات کے وقت رمی کرنی چاہئے،کیونکہ رات کے وقت ہجوم نہیں ہوتا ،اور بآسانی رمی ہوجاتی ہے۔و وقت الکراهة مع الجواز من الغروب إلی طلوع الفجر الثانی من غده ، و لو أخر إلی اللیل کره إلا فی حق النساء . (مناسک ملاعلی قاری ص ۲۳۷)