بارہ گھنٹے ہوئے تو دم واجب ہو گا ،ورنہ صدقہ واجب ہو گا ۔
حالتِ احرام میں جوں مارنے پر کیا جزاءہے؟
سوال:حالتِ احرام میں جوں مارنا کیسا ہے اور اگر مار دی تو کیا جزاء ہوگی؟
جواب: حالتِ احرام میں جوں مارنا منع ہے، لیکن اگر کسی نے ماردی تو تین جویں یا اس سے کم مارنے پر اپنی مرضی سے کچھ صدقہ کردے، اور اگر تین سے زیادہ جویں ماری ہیں تو چاہے جتنی ماری ہوں اس کے لئے ایک صدقۂ فطر کی مقدار کا صدقہ کرنا ہوگا، اور اس سلسلہ میں اصول یہ ہے کہ جوکیڑے بدن سے پیدا ہوں جیسے جوں وغیرہ توحالتِ احرام میں ان کو مارنا ممنوع ہے ، اور جو کیڑے بدن سے پیدا نہ ہوں اور وہ موذی ہوں ان کو مارنا جائز ہے ۔ من قتل جرادۃ فی الإحرام أو الحرم تصدق بما شاء و تمرۃ خیر من جرادةولو قتل المحرم قملة من بدنه أو ثوبه تصدق بما شاء کجرادة (الدر المختار) مثل کف من طعام (ھدایة) و القملتان والثلاث کالواحدةو فی الزائد علی