بھی یاد ہو تو صرف امام کے ساتھ چار تکبیرات کہنے سےبھی نماز جنازہ درست ہوجاتی ہے۔ فان صلاتها تصح وان لم یصح الاقتداء بها . (شامی ۳/۹۸)
صلوۃ وسلام پیش کرنےکے آداب
سوال: بعض خواتین صلاۃوسلام پیش کرتے وقت بہت شور کرتی ہیں اورچیخ وپکار کرتی ہیں ، اُن کا یہ عمل کیسا ہے؟
جواب: یہ بہت ہی خطرناک فعل ہے ، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں نبی اکرم کے سامنے بلند آواز سے گفتگو کرنے سے منع فرمایاہے ، بلکہ اس فعل پر اعمال کے حبط اور ناکارہ ہوجانے کی وعید فرمائی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و ادب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد برزخی حیاتِ طیبہ میں بھی ایسے ہی واجب ہے جیسا کہ دنیاوی حیاتِ مبارکہ میں تھی{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ (2) } [الحجرات: 2، 3]