خواتین کیلئےمسجدمیں جانےکےضروری آداب
مسئلہ: یہ تو واضح ہوگیا کہ مستورات کیلئے گھر میں نماز کی ادائیگی افضل ہے ، اس کے باوجود مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے آداب وشرائط کا لحاظ رکھے ۔
(۱)۔ خاوند سے اجازت لے ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اپنی عورتوں کو مسجد جانے سے مت روکو ، جب وہ تم سے اجازت طلب کریں ۔بخاری شریف کے الفاظ ہیں کہ : جب عورت مسجد جانے کی اجازت طلب کرے تو اسے نہ روکو ، ابوداود شریف میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت ہے کہ : خواتین کو مسجد میں جانے سے مت روکو، جبکہ گھر ان کے لئے بہتر ہیں ۔
(۲)۔ خوشبو کا استعمال اورزیب وزینت کرکے نہ نکلیں ، جیساکہ حضرت زینب زوجہ عبداللہ رضی اللہ عنہماسے صحیح مسلم میں مروی ہے کہ : ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم مسجد میں جاؤ ، تو