مسائلِ حیض ونفاس
حالتِ حیض ونفاس میں احرام سےمتعلقہ مسائل
سوال: خواتین حیض کے دوران حج کے اور افعال کیسے ادا کریں۔
جواب: خواتین حیض میں حج کے سارے افعال ادا کریں، صرف طواف کرنا منع ہے۔ لقوله صلی الله علیه وسلم افعلي ما یفعل الحاج غیر ان لا تطوفي بالبیت . ( مؤطا ۴۱۱) صحیح البخاري ج۱/۸۱ ) و فی الغنية متمسکا بهذا الحدیث و حیضها لا یمنع نسکا إلا الطواف . ( ص ۹۵)
اور سعی کیونکہ طواف کے تابع ہے اس لئے طواف سے پہلے سعی کرنا بھی درست نہیں ہے ، اورنماز تواس حالت میں معاف ہےہی چاہے حج ہویا غیرحج۔
سوال : جو خاتون حالتِ حیض میں ہو تو وہ احرام کیسے باندھے؟