جس عورت نے غیرمحرم کیساتھ حج ادا کرلیا توکیا فرض ساقط ہوگیا
سوال: ایک عورت نے غیر محرم کے ساتھ جاکر حج ادا کرلیا تو کیا جو فرض ا س کے ذمہ تھا وہ ساقط ہوگیا ؟ ، اور عورت پر غیر محرم کے ساتھ سفر کرنے کاگناہ ہے یا نہیں ؟
جواب : حج اس کا ادا ہوگیا اور فرض ساقط ہوگیا ، اور غیرمحرم کے ساتھ سفرکرنے کا گناہ اس پر ہوا توبہ واستغفار کرے ۔درمختار میں ہے: ولوحجت بلا محرم جاز مع الکراهة ۔الخ أی الکراهة التحریمية(در مختار /کتاب الحج ۲/۴۶۵)
یعنی اگر کسی خاتون نے بلا محرم کے حج کرلیا تو حج ادا ہوگیا مگر ایسا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ لہذا حج مبرور نہ بنےگا۔