چھوڑنے کی وجہ سے دم دینا لازم ہوگا ۔ (غنیۃ الناسک ص ۲۷۳)
سوال: بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ خواتین ایامِ حیض میں ہونے کی وجہ سے طوافِ زیارت نہیں کرسکتیں اور حج کے فورا بعد انکی سیٹ بُک ہوتی ہے تو کیا کیا جائے ۔
جواب: اس حالت میں ٹھیرنا لازم ہے طوافِ زیارت چھوڑکر جانا جائز نہیں اسکے محرم کو چاہئے کہ اسکے ساتھ ٹھہرےاور سیٹ کو مؤخر(یعنی لیٹ) کروائے ۔اس کی دلیل یہ حدیث ہے ۔ان صفية بنت حيي رضي اللہ تعالی عنها زوج النبي صلی الله علیه وسلم حاضت فی حجة الوداع فقال النبي صلی الله علیه وسلم أحابستنا ھي فقلت أنھا قد أفاضت یا رسول الله و طافت بالبیت فقال النبي صلی الله علیه وسلم فلتنفر . ( اخرجه البخاری رقم۴۰۵۰)
اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ ایسی خاتون کے ساتھ اس کے محرم کا ٹھہرنا لازم ہے بغیر طواف کرائے جانا جائز نہیں ،کیو نکہ فرمایا: ٲحابستنا ھي .