اس کو بدنہ دینا چاہئے یعنی اونٹ یا گائے بطور کفارہ ذبح کرنا چاہئے تاکہ بالاتفاق سب کے نزدیک کفارہ ادا ہوجائے۔ شرح اللباب میں ہے :فشرائط وجوب البدنة بالجماع ٲربعة : الاول : أن یکون الجماع بعد الوقوف ، و الثانی : ان یکون قبل الحلق والطواف ٲي عند الجمهور، و اما علی قول المحققین :فقبل الطواف مطلقا سواء حلق ٲم لا .... والثالث العقل ، والرابع البلوغ . (شرح اللباب ص 341)
سوال: جس خاتون کو طوافِ زیارت کرنے کےبعد طوافِ وداع سے پہلے حیض یا نفاس آگیا اور قافلہ روانہ ہورہا ہے ، تو ایسی خاتون کے لئے طوافِ وداع کا کیا حکم ہے ؟
جواب: ایسی خاتون کو طوافِ وداع معاف ہے ۔جیسا کہ مسائل طوافِ وداع میں آگے ذکر ہو گا ۔
طوافِ قدوم کےبعض مسائل
سوال: طوافِ قدوم کس کے لئے مسنون ہے ؟