حجة الإسلام. (کتاب الحج ج۲/۲۰۰)
اور اگر محرم میسر نہیں اور شوہر خود بھی بعض اعذار کی وجہ سے بیوی کے ساتھ نہیں جا سکتا تو اپنی بیوی کو بلا محرم سفرکرنے سے روک سکتاہے ۔
وضاحت: بیوی کو اخلاقاَاپنے شوہرسے حج کو جانے کیلئےاجازت لینی چاہئے تاکہ اس کو بھی اجازت دینے کی وجہ سے اجر مل جائے ، اگر اجازت نہ دے تب بھی محرم کے ساتھ حج فرض ادا کرنے چلی جائے۔
سوال: ایک خاتون پیدل حج کرنا چاہتی ہے توکیا خاوند اس کو روکنے کا حق رکھتا ہے ؟
جواب: اگر عورت پیدل حج کو جانا چاہے تو ولی یا شوہر کوپیدل حج کرنے سے روکنے کا حق ہے ۔و لو ارادت أن تحج ماشية، کان لولیهاوزوجهامنعها. ( غنیۃ الناسک ص ۲۹)