حج کی فرضیت کے مسائل
سوال:عورت پر حج کب فرض ہوتا ہے ؟
جواب: حج فرض ہو نے کے شرائط مندرجہ ذیل ہیں
(۱) مسلمان ہونا (۲) بالغ ہونا (۳) عاقل ہونا (۴) آزاد ہونا (۵) بیت اللہ تک پہونچنے کی استطاعت کا ہونا (۶) حج کا وقت ہونا (۷)بدن کا سالم ہونا (۸)شوہر یا کسی محرم کا ہونا لقول النبی صلی اللہ علیه وسلم : ألا لا تحجن امرأة إلا ومعها محرم.(رواه الدارقطنی فی سننه وأبو یعلی فی مسنده بإسنادصحیح) قال: فی البدائع فی شرائط فرضیة الحج فأما الذی یخص النساء فشرطان ٲحدهما أن یکون معها زوجها أو محرم لها فإن لم یجدأحدهما لا یجب علیھاالحج ۔(ج۴/۳۶۲)۔( العنایة فی شرح الھدایة ج۳ص۳۹۹) ومع زوج أو محرم بالغ عاقل غیر مجوسی و لافاسق لعدم حفظهمامع وجوب النفقة لمحرمها ( الدر المختار ۲ /۱۴۵)اس سے معلوم ہوا کہ محرم مجوسی اور فاسق نہ ہو۔ (۹) عدت میں نہ ہونا ۔