چار چکر)طواف زیات کے بلاوضوکرلئے تو اسکا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کو چاہئے کہ طواف کا اعادہ کرے اور اگر عمداً ایسا کیا ہے تو توبہ واستغفار بھی کرے ، اور اگر اعادہ نہیں کیا تو ایک دم دینا لازم ہے ۔ (غنیۃ:ص ۲۷۲)
سوال: ایک خاتون نے با وضو طوافِ زیارت شروع کیا تین چکر کرنے کے بعد اسکا وضو ٹوٹ گیا تو اس نے چار چکر بلا وضو کرکے طواف پورا کرلیا تو اب اسکا کیا حکم ہے ؟
جواب:اسکو وضو کرکے چار چکروں کا اعادہ کرنا چاہئے، استغفار وتوبہ بھی کرنی چاہئے ، اور اگر اعادہ نہیں کیا تو دم دینا لازم ہے ، اور اعادہ کرنے سے دم ساقط ہوجائیگا ۔ (غنیۃ۲۷۲)
سوال: اگراس نے طواف کے بقیہ چکروں کا اعادہ بارہ ذی الحجہ کے بعد کیا ہے تو کیا دم ِ تاخیر دینا ہوگا ؟
جواب: اس صورت میں دم تاخیر دینا لازم نہیں۔ (شرح اللباب ص۳۴۶)