خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بیٹی کا سسر مسئلہ: عورت کا بیٹی کے سسر کے ساتھ حج کو جانا جائز نہیں ہے کیونکہ وہ محرم نہیں ہے ۔ممانی کےساتھ سفر حج مسئلہ : ممانی شرعا محرم نہیں ، اس لئے وہ شوہر کے حقیقی بھانجے کے ساتھ حج پر نہیں جاسکتی ہے ۔ عورت کا کسی دوسری عورت کےساتھ حج کوجانا مسئلہ: عورت کاکسی ایسی عورت کے ساتھ سفر حج کرنا جس کا شوہر ساتھ ہو ، یا ایسی خاتون کے ساتھ جانا جس کے ساتھ اس کا محرم ہو جائز نہیں ہے ۔ ( آپ کے مسائل ج۴/۸۶)