خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
منہ بولا بھائی مسئلہ: منہ بولا بھائی محرم نہیں ہوتا اور اس کو محرم ظاہر کرنا غلط بیانی ہے اور سخت گناہ ہے اس کے ساتھ سفر جائز نہیں ۔عورت کا جیٹھ مسئلہ:عورت کاجیٹھ نامحرم ہےاور نامحرم کیساتھ حج پرجانا جائزنہیں ہے ۔ بہن کا دیور مسئلہ: بہن کا دیور محرم نہیں ہوتا، اور محرم کے بغیر حج یا عمرہ کے لئے جانا جائز نہیں ۔ دودھ شریک بھائی مسئلہ: عورت اپنے دودھ شریک بھائی کے ساتھ حج کو جاسکتی ہے ۔ (فتاوی محمودیہ ج۳/۱۸۹)