اور اگر مرد نے بغیر شہوت کے بوسہ لیا تواس پر کچھ واجب نہیں ۔
محرم قَبَّل امرأة بشهوة فعليه دم، وإن اشتهت هي فعليها دم أيضاً، وإن لم تشته هي فلا شيء عليها، ولو قبلها بغير شهوة فلا شيء عليه . (المحيط البرهاني لمحمود البخاري - ج 2 / ص 739)
خواتین کے لئےبعض مسائلِ طواف
سوال: رمل کے کیا معنی ہیں اور خواتین کیلئے رمل کا کیا حکم ہے ؟
جواب: رمل کامعنی ہے کہ کندھے ہلاتے ہوئے قریب قریب قدم رکھتے ہوئے جلدی جلدی چلنا ، یہ مردوں کیلئے ہر اس طواف میں مسنون ہے جس کے بعد سعی ہو ، خواتین کیلئے مسنون نہیں ۔( و لا ترمل ) أي فی الطواف ، ( و لا تضطبع و لا تسعی بین المیلین ) أي بإلإسراع و الهرولة . (شرح اللباب ص ۱۱۵)
سوال: ہجوم کی حالت میں خواتین طواف کس طرح کریں ذرا اس پر روشنی ڈالیئے؟