تفصیل ہے ۔
سوال: خواتین کنکری مارتے وقت کتنا ہاتھ اٹھائیں؟
جواب: خواتین کو رمی کرتے وقت ہاتھ اتنا اونچا نہیں اٹھانا چاہئے
کہ بغل نظر آئے ، بلکہ خواتین اپنا ہاتھ ذرا کم اٹھائیں۔
سوال: اگر کسی خاتون نے رمی کرنے کیلئے کسی کو وکیل بنادیا جبکہ اس کے لئے وکیل بنانا جائز نہ تھا پھر اس کو مسئلہ معلوم ہوا کہ غلط کیا ہے تو اس صورت میں کیا کرے ؟
جواب: اگر رمی کا وقت باقی ہے تو جاکر خود رمی کرے رمی صحیح ہو جائے گی اور اگر رمی کا وقت ختم ہو چکا ہے یعنی صبح صادق ہو چکی ہے تو اگلے دن اس رمی کی قضا کرے اور ایک دم بھی دے۔و لو لم یرم فی اللیل أي من لیالی أیامها الماضية أداء ، ( رماه فی النهار أي فی نهار الأیام الآتية علی التألیف ، ( قضاء) أي اتفاقا ( وعلیه الکفارۃ) أی الدم عند الإمام ، و لا شيء علیه عندهما . ( شرح اللباب ۲۴۱)