خواتین کیلئےبحالتِ سفرنمازکےاتمام اورقصرکےمسائل
سوال : کیا مردوں کی طرح خواتین بھی نماز میں قصر کریں گی اور اُن کے مسافر ہونے کے لئے اور کیا شرط ہے؟
جواب: جی ہاں خواتین بھی بحالتِ سفرنماز میں قصر کریں گی اور خواتین کے مسافر ہونے اور ان کے لئے قصر جائز ہونے کی شرط یہ ہے کہ وہ بوقتِ سفر حیض ونفاس سے پاک ہو ں۔
چنانچہ(۱) کسی خاتون نے اڑتالیس میل یعنی ۲۴.۷۷کیلو میٹر یا اس سے زائد مسافت پر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت سے حیض ونفاس کی حالت میں سفر شروع کیا ، یا اڑتالیس میل طے ہونے سے پہلے اس کو حیض ونفاس کا خون جاری ہوگیا ، اب منزل مقصود پر پہنچ کر پاک ہوتی ہے تو پاک ہونے کے بعد اس منزل مقصود پر قیام کے دوران اس کے لئے قصر کرنا جائز نہ ہوگا، بلکہ پوری نماز یعنی چار رکعت پڑھنا ضرور ی ہوگا۔