(ردالمحتارج۲ص۱۴۶ طبعۃ بیروت قدیم)
سوال: بعض عورتیں جھوٹ بول کر،نامحرم کو اپنا محرم بنالیتی ہیں ایسا کرنا کیسا ہے؟
جواب: یہ دوہرا گناہ ہے،جھوٹ بولنے کا،اوربغیرمحرم کےسفرکرنے کا ۔ (فتاوی فریدیہ ج۴/۲۳۱)
عورت کو آخری عمرتک محرم نہ ملنے پر حج بدل کرانے کی وصیت کرنا
سوال:ایک عورت بیوہ ہے اور مقدار حج اس کے پاس پیسیہ ہے ، لیکن اس کے ساتھ جانے والا محرم کوئی بیٹا ہے نہ باپ ، نہ بھائی ، غرض کوئی شخص محرم نہیں ، ایسی صورت میں اس پر حج فرض ہے یا نہیں ؟ اگر فرض ہے تو غیر شخص کے ساتھ جاسکتی ہے یا نہیں ؟ اور اگر حج اس پر فرض نہیں ہے تو یہ عورت کچھ پیسے یا مقدار حج سارا پیسہ کسی نیک کام میں خرچ کرے تو اس کو حج کا ثواب مل سکتا ہے یا نہیں ؟