الثلاث بالغا ما بلغ نصف صاع . (غنیۃ الناسک ص۲۹۰)
سوال:حالتِ احرام میں کھٹمل یا مچھر یا چیونٹی مارنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حالتِ احرام میں ہر ایسے موذی جانور اور کیڑوں کو مارنا جائز ہے جو بدن سے پیدا نہ ہوئے ہوں ، لہذا کھٹمل مچھر مکھی تتیئے کومارنے میں کوئی حرج نہیں اور نا کوئی کفارہ ہے ۔
دوسری عورت سے جوں پکڑوانا
اگر حالتِ احرام میں کسی عورت نے دوسری عورت سے کہا کہ میری جویں پکڑکر ماردو یا اپنا کپڑا اتارکر دیا کہ اس میں جو جویں ہیں انہیں مارڈالو اور اس دوسری عورت نے اس کی جویں ماردیں،تو محرمہ عورت جس نے جوں مارنے کا حکم کیا ہے اس پر جزا واجب ہوگی۔ ولو قال لحلال ٳدفع عني هذا القمل ،ٲو ٲمرہ بقتلھا ،ٲو ٲشار ٳلیھا ٲودفع ٳلیه ثوبه لیقتل ما فیه ، فقتلھا فعلیه الجزأء . (غنية الناسک ۲۹۰)