احوط ہے ، اور ثانی اوسع ، بار بار ابتلاء کے وقت اس پر عمل کر نے کی گنجائش ہے ۔ (احسن الفتاوی ج۴/۵۴۴)
یعنی بار بار کپڑا لگنے کی وجہ سے ہر مرتبہ کا ایک مٹھی گندم صدقہ کردینا کافی ہو سکتا ہے۔
فائدہ: عورت جب اپنوں میں ہو یااور کوئی ایسی جگہ ہو جہاں نا محرم مرد نہیں ہے تو چہرہ کھلا رکھے تاکہ چہرے پر کپڑا نہ لگتا رہے۔
حالتِ احرام میں غسل کرنےکےبعدکنگی کرنا
سوال: پاکی کا غسل کرنے کے بعدکنگی کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: حالتِ احرام میں کنگی کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ کنگی
کرنے سےبال ٹوٹتے ہیں اور حالتِ احرام میں بال نہیں ٹوٹنے چاہئیں۔(و مشط رأسه)لإحتمال قطع شعره به . (مناسک ملا علی قاری ص ۱۲۰)
سوال: کیا عورت نفاس کی حالت میں احرام باندھ سکتی ہے؟