وطن چلے جانا تو اور زیادہ برا ہے، کیونکہ حج کے رکن کا چھوڑنے سے حج نہ ہوگا اور میاں بیو ی کے تعلقات بھی جائز نہیں ہوں گے ۔
مسئلہ: اگر کسی عورت نے عمرہ کا طواف حالتِ حیض یا نفاس میں کر لیا تو اس پر ایک دم یعنی حدودِ حرم میں بطور کفارہ کے ایک بکرا ذبح کرنا لازم ہے ۔ اور اگر اس طواف کو پاکی کی حالت میں دوبارہ کیا تو کفارہ معاف ہوجائے گا طواف لوٹانے کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار بھی کرے۔و لو طاف للعمرۃ کله ، أو أکثره ، أو أقله ولو شوطا جنبا، أو حائضا، أو نفساء ، أو محدثا، فعلیه شاۃ . ( غنیۃ الناسک ص ۲۷۶)
دواؤں کےذریعہ حیض روکنےکےمسائل
سوال: عورت کو یہ خطرہ ہے کہ طوافِ زیارت یا طوافِ عمرہ کے زمانہ میں حیض آجائے گا اور وہ اپنے قافلے کی روانگی سے پہلے پاک نہ ہو سکے گی اور اس کے قافلے والے اس کی وجہ سے رک نہیں سکتے تو کیا ، اس وجہ