سر پر ویسے ہی قینچی چلالے، یہ قینچی چلانا اس کے لئے قصر کے قائم مقام ہوجائے گا، اور وہ احرام سے حلال ہوجائے گی۔ المرأۃ إذا کانت قرعی تؤمر بتقریب الجلمین من رأسها و یقام مقام التقصیر . (البحر العمیق ۳ /۱۷۸۶)
عورتوں کےلئےسرمنڈوانےکی ممانعت
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو اپنا سر منڈانے سے منع فرمایا ہے ۔ (مشکوۃ شریف حدیث: ۲۶۵۳۰) اور حضرت ابن عباس رضی اللہ سے یہ حدیث مروی ہے کہ عورتوں پر حلق نہیں ہے عورتوں پرصرف بال ترشوانا ہے ۔ (۲۶۵۴۰)