احرام میں چہرے پر ماسک لگانا
آج کل جراثیم سے بچنے کے فیشن میں بحالتِ احرام چہرے پر ’’ماسک‘‘ لگانا عام ہوگیا ہے، تو اس بارے میں شرعی حکم اچھی طرح یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ احرام میں اس طرح ’’ماسک‘‘ پہننا بلاشبہ ممنوع ہے، اور جزاء کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر ’’ماسک‘‘ اتنا چوڑا ہے کہ اس سے چوتھائی چہرہ ڈھک جاتا ہے اور یہ ‘‘ماسک’’ایک دن یا ایک رات یا ایک دن یا ایک رات کے بقدر لگا رکھا مثلا ساتھ گنھٹے دن میں اور پانچ گھنٹے رات میں تو دم واجب ہے، اور اگر‘‘ ماسک’’ کی چوڑائی چوتھائی چہرے سے کم ہو یا اسے ایک دن یاایک رات کی مقدار سے کم لگایا تو صدقۂ فطر کے برابر صدقہ دینا واجب ہوگا، اس لئے احرام کی حالت میں ’’ماسک‘‘ لگانا ممنوع ہے ، اور یہ حکم مردوں اور عورتوں سب کےلئے ہے۔ اور اگر حالت احرام میں مسلسل ماسک لگا تو نہیں رکھا لیکن متفرق اوقات میں لگایا کھبی دو گھنٹے کھبی تین گھنٹے تو دیکھا جائے گا کہ اسکی مجموعہ مقدار کتنی ہوئی اگر