محرمہ عورت کا دوسری عورت کی جوں مارنا
اگر محرمہ عورت نے دوسری عورت کی جوں ماری یا زمین پر پھنکی ہوئی جوں ماری، تو اس پر کوئی جزاء لازم نہیں ہوتی۔ ٳذاقتل المحرم قمل غیرہ لا شیء عليه . (غنیۃ الناسک۲۹۰)
حالتِ احرام میں میاں بیوی کےبوس وکنارکرنےپرجزاء
سوال: اگر میاں بیوی دونوں حالتِ احرام میں ہوں اور خاوند اپنی بیوی سے بوس و کنار کر لے تو کیا جزا ہو گی ؟
جواب : حالتِ احرام میں شہوت کے ساتھ مرد اپنی بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرلے تو ایسی صورت میں انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو دونوں صورتوں میں جزاء میں ایک دم دینا لازم ہے و لو عانقھا بشھوۃ یجب علیه الدم ٲنزل ٲم لم ینزل ۔ (تاتار خانیہ ج۲/ ۴۹۹)
نیز اگر بیوی کوشہوت ہوجائے تو اس پربھی الگ سے ایک دم دینا واجب ہوجائے گااورشہوت نہ ہوئی تو اس پرکچھ بھی دینا واجب نہیں ۔