اس کو ساتھ جانا جائز نہیں ہے ۔( معلم الحجاج )
پندرہ برسـ کا بچہ محرم ہے یا نہیں
سوال:ایک عورت بذریعہ طیارہ (ہوائی جہاز)حج کے لئے جارہی ہے ۔ جدہ سے شوہر ہمراہ ہے اور وطن سے اس کا لڑکا ہمراہ ہے جس کی عمر پندرہ برس کی ہے، حافظ قرآن ،ہوشیار ہے وہ محرم ہے یا نہیں ۔ ہمراہیوں میں دیور اور اس کی بیوی بھی ہے
جواب: یہ بچہ محرم ہے بلاتکلف اس کے ساتھ جا سکتی ہے ، مراہق یعنی قریب البلوغ ہو اور ہوشیار بھی ہو تو وہ محرم کے حکم میں ہے جوہرہ میں ۔ المراهق بالغ (جلد اص ۱۵۴ کتاب الحج تحت قولہ و یعتبر فی المراۃ ) پندرہ برس کا بچہ بالغ سمجھا جائے گا اس کے ہمراہ والدہ کا سفر جائز ہے منع نہیں ۔ ( فتاوی رحیمیہ ج8/55)