تلبیہ پڑھنا لازم ہے ،مگر زور سے پڑھنا منع ہے اور رمل کرنا بھی عورت کے لئے منع ہے۔
فائدہ: حیض ونفاس کی حالت میں احرام باندھنا درست ہے بس صرف نماز پڑھنا مسجد میں داخل ہونا اور طواف کرنا اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا منع ہے ۔باقی سارے افعالِ حج اس حالت میں کرنا درست ہے۔
اگر چہرہ پر کپڑا لگتارہا تو کیا واجب ہے؟
سوال:اجنبی مردوں سے پردہ کرنے کےلئے چہرہ کے سامنے پردہ کرنے کی صورت میں چہرہ پر بار بار کپڑا بلا اختیار لگتا رہا باوجود یکہ ایسی صورت اختیار کی گئی تھی کہ پردہ بھی ہو جائے اور کپڑا بھی نہ لگے تو اس پر کوئی جزاء لازم ہوگی ؟
جواب:ایک گھنٹہ سے کم وقت ہو تو اس کی جزاء میں اختلاف ہے کہ نصف صاع صدقہ واجب ہے یا ایک مٹھی ، بحر شامیہ اور دوسری کتب فقہ میں قول اول کو ترجیح دی گئی ہے ، اور کتب مناسک میں دوسرے کو ، اول