ترجمہ:اس سےنہیں چھوتےمگرپاکیزہ نفوس۔(انوارالبیان ج۵ص۳۰۰)
اوریہ فرشتوں کی صفت ہے اور بنی آدم کے بارے میں حدیث شریف میں قرآن پاک کو بلا طہارت چھونے کی ممانعت آئی ہے ۔ و فی الکتاب الذی کتبه النبی ﷺ لعمرو بن حزم ولایمس القرآن إلا طاھر.(اخرجه البیھقی فی السنن الصغری ج۲ ص۴۳۶)
حالتِ حیض و نفاس اور جنابت کی حالت میں مسجدمیں داخلہ کی ممانعت
سوال: حیض ونفاس کی حالت میں مسجد میں داخل ہونے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: خواتین حیض یا نفاس میں ہوں یا جس (مرد یا عورت ) پر نہانا واجب ہو، اس کو مسجدِحرام یا مسجدِ نبوی شریف یا کسی بھی مسجد میں جانا جائز نہیں،اور بیت اللہ شریف کا طواف کرنا، اورقرآن شریف کا پڑھنا ، اوراس کا چھونا بھی جائز نہیں ہے ۔