عورت کے لئے بلا محرم سفر کرنے سے متعلق سوال اور اس کا تفصیلی مدلل جواب
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان کرام کہ عورت کو بلامحرم سفرِ حج کرنا کیسا ہے ؟ اور کیا جوان اور بوڑھی کا کچھ فرق ہے ؟ اور قافلہ میں دیندار مرد وپرہیزگار مردبھی ہوں تو کیا بلا محرم عورت کو حج کے لئے اجازت ِ سفر ہے ؟
جواب: عورت کے لئے بلا محرم سفر کرنا جائز نہیں اگرچہ کتنی ہی بوڑھی ہو یا دوسری دیندار عورتوں کے ساتھ ہو۔قال فی البحر (ج۶ص۳۶۵) : بعد نقل الأحادیث فأفاد هذا کله أن النسوۃ الثقات لا تکفي الخ.
اگرچہ قافلہ میں دیندار پرہیز گار مرد بھی موجود ہوں سفر حج ہو یا سفرعمرہ یا اور کوئی سفر ہو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو بغیر محرم سفر کرنے سے مطلقا منع فرمایا ہے ، اس میں بوڑھی جوان کی کوئی قید بیان نہیں