ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہیکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ تبارک و تعالی کے بہت سے فرشتے ہیں جو زمین میں گردش کرتے رہتے ہیں اور میرے امتیوں کا سلام مجھے پہنچاتے ہیں ۔
حج وعمرہ میں خواتین کیلئے پردہ کےاہتمام کرنےکابیان
سوال : مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عموماً خواتین پردہ کا اہتمام نہیں کرتیں ، اس سلسلہ میں اسلامی ہدایات کیا ہیں؟
جواب: خواتین کوعموماً اپنی زندگی میں پردہ کا اہتمام کرنا ضروری ہے بالخصوص حج میں اس کا اہتمام اور زیادہ کریں بعض باپردہ عورتیں بھی یہاں حرمین شریفین آکر اپنے پردوں کو اُتار پھینکتی ہیں ،اور بے حجاب ہوجاتی ہیں ، اور اس طرح گناہ کبیرہ کی مرتکب ہوتی ہیں، نہ صرف یہ کہ بے حجاب