کانت عما ترک فیه من حقوق اللہ تعالی، کصلاۃ ، فلاتنفعه التوبة مالم یقض مافاته ، ثم یندم ، ویستغفر اللہ تعالی. (مناسک ملا علی قاری ص ۷)
ایک اہم تنبیہ: ایک اہم پہلو جس کی طرف حج پر آنے والی بہت سی خواتین بہت کم توجہ فرماتی ہیں، جو حقوق العباد کا ایک اہم پہلو ہے، وہ یہ کہ اکثر ساس، بہو اور ننداور دیورانی و جیٹھانی کے درمیان رسہ کشی ہوتی ہے اورایک دوسری کےحقوق بےدردی سے پامال کرتی رہتی ہیں،اوراسکا احساس تک نہیں ہوتا۔جبکہ اسلام میں ایک دوسرے کے حقوق کو بہت اہمیت دی گئی ہے اس لئے حج کا سفر کرنے سے پہلے تمام آپس کے جھگڑو ں کوختم کردینا چاہئے، اور ہر ایک سے معافی مانگنا اور دلی صلح جوئی کرنا چاہئے۔ تاکہ حج مبرور نصیب ہو ۔
محرم کےمسائل
سوال : محرم کسے کہتے ہیں؟