خواتین کیلئے مسائلِ قصر(بال کٹوانےکےمسائل)
سوال: خواتین احرام کھولنے کیلئے کس طرح بال کٹوائیں؟
جواب: خواتین کو احرام کھولنے کے لئے پورے سر کے بالوں سے ایک پورا کانٹنا چاہئے بالوں کی چوٹی پکڑ کر انگلی کے ایک پورے کے برابر خود کاٹ لیں یاکسی خاتون یا اپنے کسی محرم سے کٹوالیں اورکم از کم چوتھائی سرکے بال بقدر ایک پورے کے کاٹنا لازم تو ہے ہی ،لیکن انگلی کے پورے سے کچھ زیادہ کاٹیں تاکہ یقین ہو جائے کہ صحیح مقدار میں بال کٹ گئے ہیں اور جس خاتون کے بال چھوٹے بڑے ہوں تو انکو دو پورے کاٹ دینے چاہئیں تاکہ یقین ہوجائے کہ چوتہائی سر کے بال کٹ گئے ہیں۔نیز خواتین کے لئے بہتر یہ ہے کہ اپنے سر کے بالوں کے تین حصے بنائیں، ایک حصہ سینے سے داہنے طرف لٹکاکر ایک پورے کے برابربال کاٹیں ، دوسرا حصہ سینے سے بائیں طرف لٹکاکرپھر بال ایک پورے کے برابر کاٹیں ، پھر تیسرا حصہ ( چوٹی کو پیچھے کمر پر ڈال کر) اس کو پورے کے