گا۔ ہاں اگر اس بیماری کے علاوہ کوئی دوسرا ناقض وضو پیش آجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔
مسئلہ: اگر عورت نے لکوریا پانی روکنے کے لئے اپنی (فرج) شرمگاہ کے اندر کے حصہ میں روئی رکھلی اور وہ روئی اس انداز میں رکھی کہ پانی بالکل باہر نہ آیا تو وضو نہیں ٹوٹے گا ۔ فی البحر الرائق ج۱،ص۷۴ عن البدائع : لواحشت فی الفرج الداخل و نفذت البلة الی الجانب الآخر فان کانت القطنة عالية محاذية لحرف الفرج کان حدثا لوجود الخروج وان کانت القطنة متسفلة عنه لا ینقض لعدم الخروج .
ممنوعاتِ احرام سے متعلق چند مسائل
مسئلہ :کسی بھی عورت کو احرام کی حالت میں خو شبو لگانا ممنوع ہے ( یعنی خوشبو والی چیز یا عطر کپڑے پر اس طرح لگایا جائے کہ بدن یا کپڑے سے خوشبو آنے لگے ۔) اگر کسی بڑ ے عضو پر خوشبو لگا لی جیسے سر ، چہرا ، منھ ،