حجِ قرا ن کرنےوالی اورحج ِتمتع کرنے والی حائضہ جوکہ وقوفِ عرفہ تک پاک نہ ہوسکے اس کا مسئلہ
سوال: ایک خاتون نے حجِ قران کا احرام باندھا یا حجِ تمتع کی نیت سے عمرہ کا احرام باندھا پھر حیض آگیا یا جب احرام باندھا تھا اس وقت حالتِ حیض میں تھی اور امیدتھی کہ وقوف عرفہ سے پہلے پاک ہو جائے گی اور عمرہ ادا کرلے گی لیکن وقوفِ عرفہ کا وقت آگیا اورابھی تک پاک نہ ہو سکی، جسکی وجہ سے عمرہ کی ادائیگی سے قاصر رہی تو ایسی خاتوں کے بارے میں مسئلہ کی ضاحت فرمائیں کہ وہ اب کیا کریں ۔
جواب : ایسی صورت میں رفض عمرہ کرے ، یعنی عمرہ کو چھوڑ دے اور متمتعہ عمرہ کے احرام سے نکلنے کے لئے سر کے بال کھول کر کنگی کرلے جیساکہ حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا میں ہے،پھر حج کا احرام باندھ کر عرفات روانہ ہو جائے ، اور حج کے تمام افعال کرتی رہے،سوائے طواف اورسعی کے (کیونکہ سعی طواف کے تابع ہوتی ہے طواف سے پہلے نہیں ہوسکتی