پیر کے ساتھ سفر حج
مسئلہ:پیر غیر محرم کےساتھ عورت کو حج کا سفرجائز نہیں ہے۔
عورت کا ملازم
مسئلہ: عورت کا ملازم محرم نہیں ہے اس لئے اس کے ساتھ سفر حج یا کوئی سفر تنہاجائز نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ تنہا سفر کرنے سے سخت گنہگار ہوگی ۔
عمر رسیدہ محرم
مسئلہ: عمر رسیدہ محرم کے ساتھ سفر کرنا جائز ہے ۔اور غیر محرم بوڑھے کے ساتھ جائز نہیں ۔
مسئلہ: محرم کو بھی اسی وقت سفر میں جانا جائز ہے جب کہ فتنہ و شہوت کا اندیشہ نہ ہو اگر ظنِ غالب یہ ہے کہ سفر کرنے کی صورت میں خلوت (تنہائی) میں یاضرورت کے وقت چھونے سے شہوت ہوجائے گی تو