خواتین کیلئے بلا محرم سفر ممنوع ہونے کی حکمت
سوال :خواتین کے لئے بلا محرم حج کو جانا کیوں منع ہے اس میں کیا حکمت ہے ؟
جواب:بشری تقاضہ کے طور پر مرد کا میلان عورت کی طرف اور عورت کا میلان مرد کی طرف ہوتا ہی ہے اور شیطان ملعون بھی معاصی میں مبتلا کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتا رہتا ہے حدیث شریف میں ہے۔ عن أسامةبن زید -رضي الله عنه- قال قال رسول اللہ ﷺ : ما ترکت بعدی فتنة أضر علی الرجال من النساء . (متفق علیه)
کہ مردوں کے حق میں عورتوں سے زیادہ ضرر رساں کوئی فتنہ نہیں
ایک دوسری حدیث میں ہے۔ قال رسول اﷲ ﷺ : واتقوا النساء فإن أول فتنة بنی إسرائیل کانت فی النساء .(رواہ مسلم عن أبی سعید الخدری رضي الله عنه فی باب اکثر اهل الجنة الفقراء)
کہ عورتوں(کےفتنہ)سے بچو کیونکہ بنی اسرائیل میں سب سے پہلافتنہ