کسی عورت کو مسلسل خون آتا رہےتواسکا حکم
سوال: بعض خواتین کو مانعِ حیض دوائیں استعمال کر نے کی وجہ سے ایسا ہو تا ہے کہ ایک دو ماہ یا اس سے بھی زیادہ تھوڑا تھوڑا خون آتا رہتا ہے تو ان خواتین کیلئے اس حالت میں نماز و روزہ اور طواف کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس خون کو استحاضہ کہا جائے گا جسکا حکم یہ ہے کہ اس عورت کے جو ہر مہینہ ایامِ حیض ہیں ان ایام میں اس خون کو حیض شمار کیا جائے گا اور دوسرے ایام میں اس کو استحاضہ(بیماری) کا خون شمار کیا جائے گا ایام استحاضہ میں نماز پڑھنا ضروری ہے ۔ اور طواف اور تلاوت بھی کر سکتی ہے ۔
حیض و نفاس کےبارےمیں ایک عام قاعدہ
حیض کی اقل مدت تین دن اورتین رات ہے یعنی بہتر (۷۲)گھنٹے اس سے کم کسی کو خون آئے تو وہ حیض شمار نہ ہو گا بلکہ وہ استحاضہ ہے أقل الحیض ثلاثة أیام و ما نقص من ذلک فهو استحاضة (ھدایہ