اور اگر قران کا احرام ہے تو دو دم واجب ہونگے ، کیونکہ قران میں حج وعمرہ کا اکٹھا احرام ہوتا ہے۔کل شیٔ یفعله القارن مما فیه جزاء واحد علی المفرد فعلی القارن جزءان . (اللباب ۴۰۶)
سوال: حالت ِ احرام میں منجن یا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا کیساہے؟
جواب: احرام کی حالت میں خوشبودار منجن ، یاٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا درست نہیں اگر اسمیں خوشبو مغلوب ہے ، تو اس کا استعمال مکروہ ہے ، مگر کوئی دم نہیں آئے گا، ہاں اگر خوشبو غالب ہے تو چونکہ منجن یا ٹوتھ پیسٹ پورے منہ میں استعمال ہوتا ہے اس لئے ایک دم واجب ہوگا ۔(مستفادمن فتاوی رحیمیہ ج۸/۲۸۵)
خواتین کیلئے حالت ِ احرام میں چہرہ کاپردہ کرنے کا حکم اور اس کا طریقہ؟
سوال: خواتین کوحالت ِ احرام میں چہرہ ڈھکنے کا کیا حکم ہے؟