اپنے اختیار میں ہو ) اور اگر آبادی سے نکلنے کے بعد پاک ہوتوواجب نہیں لیکن اگر میقات سے گزرنے سے پہلے کسی وجہ سے واپس آئے گی تویہ طواف واجب ہوگا ۔
جوعورت بلا احرام میقات سےگزر کر مکہ مکرمہ پہنچ گئی اس کا حکم
سوال : ایک عورت نے حیض کی وجہ سے میقات سے احرام نہ باندھا کیونکہ اس کو مسئلہ کا علم نہ تھا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب: اس کو چاہئے کہ کسی میقات پر جائے وہاں سے حج یا عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ مکرمہ آئے ۔اور اگر اس کو مدینہ منورہ جانا ہے تو واپسی پر جب مکہ مکرمہ آنے لگے ۔ تو عمرہ کی قضا کی نیت سے احرام باندھے ۔ اور آکر عمرہ ادا کرے ۔ ایسا کرنے سے دم ساقط ہو جائے گا۔اس عمرہ کے ساتھ ساتھ توبہ واستغفار بھی کرنا چاہیئے۔