حج کےلئے تنہا عورتوں کا قافلہ
سوال: بعض خواتین (جن کی مالی حالت اچھی ہے لیکن کوئی محرم وغیرہ نہیں) جماعت کی شکل میں حج کے لئے جانا چاہتی ہیں اس طرح قافلہ بناکر جانا کیسا ہے ؟ کوئی ذی حیثیت عورت حج کرنا چاہتی ہے اور دوسری عورتوں کوبھی اپنے ساتھ حج کروانا چاہتی ہے مگر کوئی محرم نہ ہو تو کیا وہ حج سے محروم رہے ؟
جواب: بلامحرم سفر حج جائز نہیں قافلہ میں اگر دیندار مرد موجود ہوں اور محرم نہ ہوں تو عورت کے لئے اس قافلے کے ساتھ سفر جائز نہیں تو تنہا عورتوں کے قافلے کے ساتھ کیسے جائز ہوسکتاہے ۔
وعن النبي ﷺ : ألا لا تحجن امرأۃ إلا ومعها محرم .(رواه الدار قطنی فی سننه وأبو یعلی فی مسنده باسناد صحیح )
ترجمہ: حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : خبردار کوئی عورت بغیر محرم کے ہرگز حج نہ کرے۔