(عند المزاحمة) أی إذا کان هنالک جمع من الرجال. (مناسک ملا علی قاری ص۱۱۵)
مسئلہ:احرام کی حالت میں روٹی وغیرہ پکاتے ہوئے کچھ بال جل گئے تو صدقہ دے اور اگر مرض کی وجہ سے گر گئے یا سوتے ہوئے جل گئے تو کچھ واجب نہیں ہے۔ ( معلم الحجاج :ص ۲۳۹)
خواتین کامسجدِحرام اورمسجدِنبوی شریف میں نماز پڑھنے کاحکم
سوال : خواتین کا مسجدِ حرام یا مسجدِ نبوی شریف میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا گھر میں ؟
جواب: احادیث نبویہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مردوں کے لئے مسجد میں باجماعت نمازپڑھنا بڑی اہمیت رکھتا ہے، حنفیہ کے ایک قول کے مطابق مسجد میں باجماعت نماز کرنا واجب ہے اور ایک قول کے مطابق سنت مؤکدہ چھوڑنے والا بھی گنہگار ہو تا ہے، کیونکہ سنۃ مؤکدہ کا