تنبیہ:بعض مرتبہ خاتون کا تنہا ہوٹل میں رہنا فتنہ کا سبب بن سکتاہے، کہ سارے مرد اور اکثر عورتیں مسجدِحرام یا مسجدِنبوی شریف میں چلے جاتیں ہیں اور ایک دو عورتیں پوری عمارت میں رہ گئیں اور چوکیدار وغیرہ وہاں موجود ہیں جو کہ غیر محرم ہیں ایسے حالات میں عورت کو تنہا ہوٹل میں رہنے سے بہتر یہ ہے کہ مسجدِ نبوی شریف ومسجدِحرام میں جاکر نماز اداکرے ، اپنے محرم کے ساتھ جائے اور اپنے محرم کے ساتھ واپس آئے۔
حرم شریف میں عورتوں کانمازجنازہ میں شرکت کرنا
سوال : حرمین شریفین میں اکثر نمازوں کے بعد جنازے کی نماز ہوتی ہے ، وہاں عورتیں بھی موجود ہو تی ہیں تو کیا عورتوں کو بھی نماز جنازہ پڑھ لینی چاہئے ؟
جواب : جی ہاں ! وہاں موجود عورتوں کو بھی شرکت کرلینی چاہئے، ان کےلئے وہاں جنازہ کی نماز میں شرکت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور اگر نماز جنازہ کا طریقہ نہ آتا ہو تو جان کار مردوں یا خواتین سے سیکھ لینا چاہئے، اور جو بھی دعا یاد ہو وہ جنازہ میں پڑھ لیں۔ اور اگر بالفرض کوئی دعا نہ