دونوں فریقوں کا دوسال تک رخصتی کا ارادہ ہے ، لڑکا چاہتاہے کہ وہ اپنے سعودی عرب کے قیام کے دوران اور رخصتی سے پہلے لڑکی کو اپنے ساتھ حج کروائے تو کیا بغیر رخصتی کے لڑکی کو لڑکےکے ساتھ حج پر بھیجنا صحیح ہے ؟
جواب: لڑکا حج کرالے ، دونوں کام ہوجائیں گے رخصتی بھی اور حج بھی ، جب نکاح ہوگیا تو دونوں میاں بیوی ہیں ، رخصتی ہوئی ہویا نہ ہوئی ہو۔(آپ کے مسائل ج۴/۳۳)
مسئلہ: اگر حج کی تیاری مکمل ہوجائے اور لڑکی کی منگنی (رشتہ) ہوجائے تو لڑکی اپنے ماں باپ (یامحرم) کے ساتھ حج کے لئے جاسکتی ہے ۔ (آپ کے مسائل ج۴/۳۳)
بے پردگی کےخوف سےحج کوممنوع کہنا غلط ہے
سوال: ایک صاحب مع اپنی اہلیہ کے جس پر حج فرض ہے حج کو جانا چاہتے ہیں مگر ایک صاحب نے ان کو یہ رائے دی کہ چونکہ ریل وجہاز میں