(مناسک ملا علی قاری ص ۹)
شوہر پر حج فرض ہونے سے عورت پرحج فرض ہونے کاحکم
سوال: کیاشوہرپرحج فرض ہونےسےعورت پربھی حج فرض ہوجاتاہے؟
جواب: شوہر پر حج فرض ہونے سے عورت پر حج فرض نہیں ہوتا۔ (جب اسکے پاس ذاتی مال اتنا ہوجائےکہ اپنا اوراپنے محرم کاخرچہ اٹھا سکے تب حج فرض ہوگا) شوہر اس کو ازخودکرادے تو اسکا احسان ہے۔
شیر خوار بچہ کی وجہ سے شوہر بیوی کو حج سے منع کرے تو کیاحکم ہے ؟
سوال: ایک شخص حج فرض ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اس کی بیوی جو کہ حج کی استطاعت رکھتی ہے اس کے ساتھ حج کرنا چاہتی ہے ، شوہر کہتا ہے