جواب: طوافِ قدوم آفاق سے آنے والی ہر ایسی خاتون کے لئے مسنون ہے جو حج افراد کا احرام باندھ کر حاضر ہوئی ہو ، اسی طرح اس خاتون کے لئے بھی مسنون ہےجس نے قران کا احرام باندھا ہو ۔ مرد اور عورت دونوں کے لئے حکم یکساں ہے۔
أنه واجب علی الأصح ( للآفاقي) دون المیقاتي و المکي ، ( المفرد بالحج و القارن ) أی الجامع بین الحج و العمرۃ معا، ( بخلاف المعتمر) أی المفرد بالعمرۃ مطلقا، ( المتمتع ) و لو آفاقیا . ( مناسک ملا علی قاری ص ۱۴۱)
سوال: کیاطوافِ قدوم عمرہ کایا حجِ تمتع کا احرام باندھ کر آنے والی خاتون کے لئے بھی مسنون ہے؟
جواب: عمرہ کے احرام سے یا حجِ تمتع کے احرام سے آنے والی کے لئے یہ طواف مسنون نہیں ہے ۔( بخلاف المعتمر) أی المفرد