جواب: خواتین کو غیرمحرموں سے مل کرچلنا سخت منع ہے،کیونکہ نامحرموں سےجسم ٹکرانا باعث ِ فتنہ ہے ،لہٰذا خواتین مردوں سے بچ کر طواف کریں مطاف میں زیادہ اندر گھسنے سے پرہیز کریں اپنے محرم کے ساتھ اس طرح طواف کریں کہ نامحرموں کے جسم سے ان کے جسم نہ ٹکرائیں۔باوجود احتیاط کے پھر بھی اگر کسی سے جسم ٹکراجائے تو یہ غیر اختیاری چیزہے ،اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے ۔ولاتستلم الحجرإذاکان هناک جمع، لأنها ممنوعةعن مماسة الرجال ، إلا أن تجد الموضع خالیا۔( غنیۃ الناسک ص ۹۴)
سوال: طواف سے فارغ ہونے کے بعد خواتین کیلئے مقامِ ابراہیم کے پیچھے طواف کی دورکعتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:خواتین کو چاہئے کہ مقامِ ابراہیم پر مردوں کے ہجوم کے وقت طواف کی نماز(دورکعتیں) نہ پڑھیں بلکہ کسی اور جگہ پڑھ لیں،تاکہ مردوں سے اختلاط نہ ہو، البتہ ایسے دنوں یا ایسے اوقات میں جب کہ ہجوم نہیں ہوتا