بیتہا استشرفها الشیطان .(رواه الترمذي وقال هذاحدیث حسن غریب)
یعنی عورت پردہ میں رہنے کی چیز ہے چنانچہ جب کوئی عورت (اپنے پردہ سے باہر) نکلتی ہے تو شیطان اس کو مردوں کی نظر میں اچھا کرکے دکھا تا ہے ۔
گھر سے باہر نکلنے میں فتنہ کا اندیشہ ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو تاکید فرمائی ہے وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى(الأحزاب: ٣٣)
ترجمہ: اور تم اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور قدیم جہالت کے دستور کے موافق نہ پھرو۔(انوار البیان )
البتہ بوقت ضرورت شرعیہ وطبعیہ بلا آرائش وزیبائش کے سادہ اور غیر جاذب لباس میں شرعی پاپندی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے نکلے تو اس کی اجازت ہے ، باری تعالی کا ارشاد ہے : وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا (النور: ٣١)